کامیاب ہو کر بنیادی ضروریات عوام کی دہلیز پر پہنچائیں گے: میاں اسلم آرائیں

15 اپریل 2013

رائے ونڈ (نامہ نگار) قومی حلقہ این اے 128سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چیئرمین آرائیں عوامی اتحاد کونسل میاں محمد اسلم آرائیں نے کہا کہ نام نہاد خادم اعلیٰ پنجاب نے لاہور میں میٹروبس منصوبہ کے تحت چند سو مسافروں کو سفری سہولت پہنچانے کیلئے ہزاروں عوام کو ان کی قیمتی املاک سے محروم کرکے بے روزگار بنا ڈالاہے۔ میاں محمد اسلم آرائیں نے کہا کہ انہیں حلقہ کی آرائیں برادری سمیت اہم گروپوں کی مکمل حمائت حاصل ہے جبکہ صرف آرائیں برادری کا ہی حلقہ میں 65فیصد ووٹ ہے جو ہمیشہ عوامی نمائندوں کی جیت ہار کا سبب بنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں بے داغ ماضی رکھنے کی وجہ سے روز افزوںعوامی مقبولیت مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پنجاب پر پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ جیت کر عوام کو ان کی بنیادی ضروریات ان کی دہلیز پر پہنچائیں گے ۔