ٹیری جونز کے قرآن پاک کو جلانے کے اعلان کے خلاف جمعیت مشائخ پاکستان کا مظاہرہ

15 اپریل 2013

لاہور (پ ر) جمعیت مشائخ پاکستان کے زیراہتمام رسوائے زمانہ نام نہاد پادری ٹیری جونز کے قرآن پاک کو جلانے کے اعلان کے خلاف گڑھی شاہو میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت علامہ منور عباس علوی، پیر ایس اے جعفری اور علامہ وقار الحسنین نقوی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے علامہ منور عباس علوی نے کہا کہ قرآن پاک کو جلانا درحقیقت حضرت مریم علیہ السلام کی توہین ہے کیونکہ قرآن پاک میں حضرت مریم علیہ السلام کی شان میں پوری ایک آیت ہے اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا بھی قرآن پاک کی توہین دراصل حضرت مریم اور حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی توہین ہے۔