ڈاکٹر ضیاءاللہ بنگش کے صاحبزادے کی دعوت ولیمہ، اہم شخصیات کی شرکت

15 اپریل 2013

لاہور(خبر نگار) پیپلز پارٹی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن ڈاکٹر ضیاءاللہ بنگش کے صاحبزاد ے مقامی اخبار کے رپورٹر فیضان بنگش کی دعوت ولیمہ سیاسی اجتماع میں تبدیل ہو گئی۔ پیپلز پارٹی کے سیکرٹری جنرل سردار لطیف خان کھوسہ‘ مسلم لیگ (ن) کے سینیٹر پرویزرشید‘ ایم کیو ایم حقیقی کے سربراہ آفاق احمد‘ جنرل (ر) حمید گل‘ آصف ہاشمی، مسلم لیگ ہم خیال کے سیکرٹری جنرل ہمایوں اختر خان،جماعت اسلامی کے فرید پراچہ،پی پی پی پیپلز پارٹی کی سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے رکن نوابزادہ غصنفر علی گل سمیت دیگر نے کی شرکت کی ۔ مقامی ہوٹل میں منعقدہ دعوت ولیمہ میں جماعت اسلامی لاہور کے امیر میاں مقصود احمد‘ وزیراعظم کے سابق مشیر اسلم گل ‘ وزیراعظم آزاد کشمیر کے مشیر حافظ غلام محی الدین‘ نوابزادہ غضنفر گل سمیت مختلف سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماﺅں کے علاوہ صحافیوں کی کثیر تعداد نے بھی شرکت کی ۔