کشمیریوں کے تمام مصائب کا واحد حل بھارتی فوج کا انخلاءہے: علی گیلانی

15 اپریل 2013
کشمیریوں کے تمام مصائب کا واحد حل بھارتی فوج کا انخلاءہے: علی گیلانی

سرینگر (کے پی آئی) کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین سید علی شاہ گیلانی نے مقبوضہ کشمےر کے گنجان علاقوں اور آبادی کے نزدیک فوجی چھاﺅنیوں کے قیام کو شہری آبادی کےلئے قیامت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان تمام مصائب کا حل جموں کشمیر سے مکمل فوجی انخلا میں موجود ہے۔انہوں نے بارہمولہ کے عوام کا فوجیوں کو ہٹانے کے ان کے مطالبے کو برحق قرار دیتے ہوئے کہا کہ بے لگام فوجیوں کو شہری آباد ی میںتعینات کرنا انسان دشمنی کے مترادف ہے۔بیان میں گیلانی نے بارہمولہ علاقے سے فوجیوں کو ہٹانے کے بارے میں مقامی ذمہ داروں کو اپنی مکمل حمایت کا یقین دلاتے ہوئے کہا کہ شمالی کشمیر کے عوام نے محمد افضل گورو اور رواں جدوجہد کے حوالے سے جو حصہ ادا کیا ہے، اسے قوم کبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ انہوں نے نوجوانوں کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ اس وقت ساری وادی میں بارہمولہ جیسی صورتحال کا سامنا ہے اور لوگوں کے سروں پر فوج اور پولیس اپنے ہتھیار تانے ہوئے ہیں اور حکام اپنی دھن میں مست ہیں۔ انہوں نے کشمیر کو ایجنسیوں کی آماجگاہ قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اقتدار کی کرسیوں پر بیٹھے لوگ ایجنسیوں کے پروردہ ہیں اور انہی کے اشاروں پر کسی بھی تحریک کی سمت تبدیل کرنے کیلئے ہر جائز و ناجائز مطالبے کی آڑ میں اپنی سازشوں کو بروئے کار لاتے ہیں۔
علی گیلانی