معلون پادری کا شیطانی اعلان دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے: ممتاز اعوان

15 اپریل 2013
معلون پادری کا شیطانی اعلان دنیا کے امن کو تباہ کرنے کی کوشش ہے: ممتاز اعوان

لاہور (خصوصی نامہ نگار) ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے کارکنوں نے لاہور پریس کلب کے باہر امریکی ملعون پادری ٹیری جونز کے توہین قرآن کے ناپاک اعلان کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا اور زبردست نعرہ بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے قائد ورلڈ پاسبان علامہ محمد ممتاز اعوان، طفیل رضا ایڈووکیٹ، مولانا غلام حسین کلیالوی، حافظ لطف اللہ خان، قاری محمد حنیف حقانی، علامہ مصطفیٰ چشتی، ڈاکٹر شاہد نصیر، قاری شہریار احمد، حاجی محمد عزیز ربانی، قاری شہاب الدین، اسحاق ابراہیم بلوچ، حافظ شوکت علی،حکیم افضل چغتائی، ڈاکٹر زاہد ربانی، حافظ یعقوب شاہ اور سید اسامہ اجمل قاسمی نے ملعون پادری کی طرف سے توہین قرآن پاک کرنے کے فعل قبیح پر سخت احتجاج کیا اور کہا کہ ملعون پادری کا شیطانی اعلان کا دنیا کا امن سبوتاژ کرنے کی گہری سازش ہے عالمی ادارے اور مہذب دنیا نے اس شیطانی عمل کا تدارک نہ کیا تو پوری دنیا جہنم کدہ بن جائے گی۔ مظاہرہ میں جے یو آئی این اے 119 سے امیدوار حافظ محمد زبیر پی پی 141 کے امیدوار مولانا سلیم اللہ قادری میڈیا ایڈوائزر محمد عثمان خان نے بھی شرکت کی ۔ 

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...