اہلحدیث یوتھ فورس کا امریکی ملعون پادری کیخلاف احتجاج، پتلا نذر آتش
لاہور(خصوصی نامہ نگار) اہلحدیث یوتھ فورس نے لاہور بتی چوک میں امریکی پادری ٹیری جونز کےخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ملعون پادری ٹیری جونز کا پتلا نذر آتش کیا گیا امریکہ سے اسے فی الفور پھانسی پر لٹکانے کا مطالبہ کیا۔ اہلحدیث یوتھ فورس کے مرکزی صدر حافظ ذاکر الرحمن صدیقی، سینئر نائب صدر نعمت اللہ ظفر، علامہ نصیر احمد عثمانی، عطاءالرحمن حقانی، چوہدری منور کاہلوں نے امریکی پادری ٹیری جونز ملعون کی طرف سے قرآن پاک کو جلانے کے اعلان کو امت مسلمہ کےخلاف اعلان جنگ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ملعون پادری نے مسلمانوں اور عیسائیوں کو خطرناک تصادم کی طرف دھکیلنے کی ناپاک کوشش کی ہے۔ پادری نے کتاب مقدس کو جلانے کا اعلان جہاں اپنے خبث باطن کا ثبوت دیا ہے۔ امریکی حکومت ملعون پادری کی اس شرمناک حرکت پر اسے گرفتار کر کے سخت سزا دے۔