الیکشن سے قبل نادہندہ افراد سے عوام کی پائی پائی وصول کی جائے: ظہیر احمد

15 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ فنکشنل لاہور کے صدر چودھری ظہیر احمد نے عدلیہ اور الیکشن کمشنر سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن سے پہلے نادہندہ افراد جنہوں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے، سے عوام کی پائی پائی وصول کی جائے۔ بنکوں سے کروڑوں کے قرضے اور کرپشن کر کے چند برسوں میں ارب پتی بننے والوں سے ملک و قوم کا روپیہ واپس لیا جائے کیونکہ ملک کو کنگال اور عوام کو دھوکہ دینے والوں کا احتساب وقت کی اہم ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ان کے گریبانوں کو ہاتھ نہ دالا گیا تو لوٹ مار کے روپے کے ذریعے یہ دوبارہ اسمبلیوں میں پہنچ کر لوٹ مار شروع کر دینگے۔ انہوں نے کہا کہ قوم چاہتی ہے کہ لوٹ مارنے کرنے والوں کا بے رحمانہ احتساب اور محاسبہ آئندہ الیکشن کی شفافیت کیلئے ضروری ہے۔