پاکستان میں ”عورتوں اور عورتوں کے بچوں کی حفاظت“ سے متعلق سیمینار

15 اپریل 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام زینت ایدٹوریم مین ہیڈ کوارٹر میںپاکستان میں عورتوں اور بچوں کے کی حفاظت“ کے حوالے سمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے،جسٹس (ر) ناصرہ جاوید اقبال،سیدہ عارفہ اور آل پاکستان وومن ایسوسی ایشن کی صدر بیگم لیلی ہارون نے شرکت کی مقررین نے اس موقع پر عورتوں اور بچوں کے خلاف تشدد پر سخت اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے حکومت، سول سوسائٹی اور معاشرے کے دیگر اسٹیک ہولڈرز کو اس سنگین مسئلے کے بارے میں عوام میں بیداری اور شعور اجاگر کرنے پر زور دیا۔