جمہور کی فتح کا وقت قریب آ گیا ہے: آغا شوکت
لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی اندرون شہر کے رہنما آغا شوکت نے کہا ہے کہ جمہور کی فتح کا وقت قریب آ گیا ہے الیکشن عوام کا استحصال کرنے والوں کے لئے عبرت کا سامان ثابت ہوں گے۔ پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی یقینی ہے دعوے کرنے والوں کادور گزر گیا ہے اب عوام کے حقیقی خادم میدان میں آئیں گے۔ انہوں نے کہا کہ این اے 119 اور پی پی 142 میں پیپلز پارٹی کے امیدوار اس مرتبہ پانسہ پلٹ دیں گے۔ عوام سے وعدے کر کے کبھی حلقے میں شکل نہ دکھانے والے امیدوار اس مرتبہ کامیابی کو بھول جائیں۔ پیپلز پارٹی نے نظریاتی کارکنوں کو میدان میں اتارا ہے۔ نمبر بازی کا دور گزر گیا۔ پی پی نے پانچ برس میں انتہائی نامساعد حالات کے باوجود ہر میدان میں عوام کی خدمت کی۔ ملک کو بحرانوں سے نکالا عوام ہماری قیادت کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرینگے۔