ملکی مسائل حل کرنے کیلئے قوم جماعت اسلامی کو ووٹ دے: فوزیہ عثمان
فیروز والا (نامہ نگار) جماعت اسلامی حلقہ خواتین کا ورکرز کنونشن ووکیشنل سکول 25 نمبر سٹاپ شاہدرہ میں منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں جماعت اسلامی کی کارکنان خواتین نے شرکت کی۔ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے فوزیہ عثمان نائب ناظمہ جماعت اسلامی لاہور نے کہا کہ صالح قیادت منتخب کرنے سے ہی ملکی مسائل حل ہوں گے۔ عوام کرپٹ عناصر کے بجائے نیک قیادت کو آگے لائیں۔ ترازو پر مہر لگا کر صالح قیادت کو منتخب کریں۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے جو نمائندے آج تک جیتے ہیں کسی ایک پر بھی کرپشن کا داغ نہیں۔