جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں الرحمن فری ڈسپنسری کا آغاز

15 اپریل 2013

لاہور (پ ر) جامع مسجد کبریٰ نیو سمن آباد میں لاہور الحاج شیخ یوسف الرحمن کی زیر نگرانی فری ڈسپنسری کا آغاز کر دیا گیا ہے ڈسپنسری میں کوالیفائڈ ڈاکٹر معائنہ کریں جہاں دوائی ہر خاص و عام کیلئے فری دی جائے گی۔ ڈسپنسری کے آغاز کے موقع پر جید علماءکرام، علاقہ کے سماجی شخصیات نے شرکت کی۔