منہاج القرآن کے زیر اہتمام 24 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

15 اپریل 2013
منہاج القرآن کے زیر اہتمام 24 جوڑوں کی اجتماعی شادی کی تقریب

لاہور(خصوصی نامہ نگار) منہاج ویلفیئر فاﺅنڈیشن کے زیر اہتمام شادیوں کی سالانہ اجتماعی تقریب میں 20 مسلمان اور چارمسیحی جوڑے شادی کے مقدس رشتہ میں بندھ گئے ۔ہر دلہن کو ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کا گھریلو سامان اور جیولری سیٹ تحفے میں دیا گیا۔1800مہمانوں کےلئے کھانے کا انتظام تھا۔تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر حسن محی الدین القادی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی مذہبی،تعلیمی اور فلاحی خدمات دوسری جماعتوں اور تنظیموں کےلئے قابل تقلید ہےں۔بانی تحریک منہاج القرآن امن و سلامتی کے حقیقی سفیر ہیں۔انہوں نے نفرتوں کو محبتوں سے بدلنے کا جو مشن شروع کیا ہے وہ پوری دنیا میں انہیں ممتاز کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طاہر القادری نے انتہا پسندی اور دہشت گردی جیسے فتنے کے خلاف فکری ،علمی اور عملی جہاد کر کے انسانیت کو اسلام کی حقیقی تعلیمات تک رسائی دی ہے اور اسلام اور پاکستان کے خلاف گھناﺅنی سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے اس لئے ڈاکٹر طاہر القادری کی شخصیت عالم اسلام اور پاکستان کےلئے قابل فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ اچھے عمل اور نیکی پر استقامت کا رویہ ہی فرد کو معاشرے کی اصلاح کے قابل بناتا ہے۔باطنی تزکیہ کا عمل انسان کو بندگی کی حقیقت سمجھانا ہے ۔

روحانی شادی....

شادی کام ہی روحانی ہے لیکن چھپن چھپائی نے اسے بدنامی بنا دیا ہے۔ مرد جب چاہے ...