رواں مالی سال ملکی برآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ ہوا

15 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی پی) رواں مالی سال کے دوران ملکی برآمدات میں 5.36 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق مالی سال 2012-13ءکے پہلے نو مہینوں میں 18 ارب 17 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئی ہیں جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں مجموعی ملکی برآمدات کا حجم 17 ارب 101 کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح ملکی برآمدات 5 .36 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فروری 2013ءکے مقابلہ میں مارچ 2013ءکے دوران ملکی برآمدات میں 16.29 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے اور مارچ میں 2 ارب 134 کروڑ ڈالر کی برآمدات کی گئیں ۔جو فروری میں ایک ارب 835 کروڑ ڈالر تھیں۔