مسلم لیگی نمائندوں نے علاقہ میں قبرستان کی جگہ دینے کا وعدہ پورا نہیں کیا: فیصل میر
لاہور(خبر نگار)پی پی 154سے پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار فیصل میر نے گرین ٹاﺅن میں ایک کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اس حلقے سے گزشتہ 40برسوں میں ہر مسلم لیگی نمائندے نے انتخابات سے پہلے مسلمانوں اور عیسائیوں کیلئے نئے قبر ستانوں کی جگہ وعدہ کیا لیکن انتخابات جیتنے کے بعد اس وعدے کو بھول گئے ۔ انہوں نے کہا کہ اس حلقے میں اگر کوئی شہری وفات پا جائے تو اس کے عزیز و اقارب اپنے پیارے کی لاش کو گھر میں رکھ کر 6فٹ کی جگہ ڈھونڈنے کیلئے شہر بھر میں مارے مارے پھرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وہ منتخب ہو کر پی پی 154میں واقع اوقاف کی وسیع اراضی پر مسلمانوں اور عیسائی برادری کیلئے ساتھ ساتھ 2قبر ستان تعمیر کر واکر پاکستان میں مذہبی بھائی چارے کی نئی مثال قائم کریں گے۔