ٹماٹر کی قیمتوں میں 72 تا73 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی

15 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی پی) ملک کی بڑی منڈیوں میں ٹماٹر کی قیمتوں میں 72 تا73 فیصد کی نمایاں کمی واقع ہوئی ہے ۔ گزشتہ ایک ماہ سے ملک کی منڈیوں میں ٹماٹر کی قیمتیں 55 تا 60 روپے فی کلو تک تھیں جو کم ہو کر15 تا 16 روپے فی کلو کی ہول سیل قیمت تک کم ہوگئی ہیں۔ ہول سیل ویجی ٹیبل ویلفیئر ایسوسی ایشن کے صدر حاجی شاہ جہاں نے کہا ہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں ٹماٹر کی تازہ پیداوار کے شروع ہونے سے قیمتوں میں کمی ہوئی ہے جس سے صارفین پر پڑنے والا اضافہ بوجھ کم ہوا ہے۔