عوام مفاد پرستوں کو مسترد کر کے ملک بچانے والوں کو کامیاب کرائیں: انجینئر رائے شہباز صدیق
لاہور (پ ر) مسلم لیگ کے صوبائی حلقہ 154 سے امیدوار انجینئر رائے شہباز صدیق نے اپنی ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم کے دوران ٹاﺅن شپ سیکٹر ون اور مریم کالونی گرین ٹاﺅن میں عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب ہو کر علاقہ کی خوبصورتی کیلئے دن رات کام کرینگے۔ ہم نے ہمیشہ عوام سے جو وعدہ کیا اسے پورا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام مفاد پرست سیاستدان کو مسترد کر کے ملک بچانے والے امیدوار کو کامیاب کرائیں۔