پاکستان بزنس کونسل کے زیر اہتمام اکنامک فورم پرسوں سے شروع ہو گا

15 اپریل 2013

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان بزنس کونسل کے چیئرمین سکندر مصطفی نے کہا ہے کہ پاکستان بزنس کونسل کے زیراہتمام دوسری پاکستان اکنامک فورم 17 اپریل 2013ءکو منعقد ہوگی۔ اتوار کو انہوںنے بتایا کہ اکنامک فورم میں دنیا بھر سے اقتصادی ماہرین شرکت کریں گے اور اپنے تحقیقی مقالے پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ فورم کے انعقاد سے پاکستان میں اقتصادی ومعاشی چیلنجز سے نمٹنے میں نمایاں مدد ملے گی۔