ملک میں 7.9 فیصد اضافی چینی پیدا ہونے کا امکان ہے: شوگر ملز ایسوسی ایشن

15 اپریل 2013
ملک میں 7.9 فیصد اضافی چینی پیدا ہونے کا امکان ہے: شوگر ملز ایسوسی ایشن

اسلام آباد (این این آئی) رواں مالی سال کے دوران ملک میں 7 .9 فیصد زائد چینی کی پیداوار کا امکان ہے آل پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن کے ذرائع ے مطابق رواں مالی سال 2013ءکے سیزن میں چینی کی 50 لاکھ ٹن پیداوار حاصل ہوگی ¾ گزشتہ مالی سال کے دوران ملک میں چینی کی پیداوار 46 لاکھ ٹن رہی تھی۔ اس طرح رواں سال گزشتہ مالی سال کی نسبت 7 .9 فیصد زائد پیداوار حاصل ہوگی ۔