سمندری خوراک کی برآمدات میں 2.48 فیصد اضافہ ریکارڈ

15 اپریل 2013
سمندری خوراک کی برآمدات میں 2.48 فیصد اضافہ ریکارڈ

اسلام آباد (اے پی اے ) وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق رواں مالی سال کے دوران سمندری خوراک کی برآمدات میں 2.48فیصد اضافہ ریکارڈکیاگیا۔ جولائی 2012ءتا فروری2013ءکے دوران 19کروڑ 99لاکھ 49ہزار ڈالر مالیت کی مچھلی اور اس سے تیار کردہ مصنوعات برآمد کی گئیں جبکہ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے دوران 19کروڑ 51لاکھ 19ہزار ڈالر مالیت کی سمندری خوراک برآمد کی گئی تھی۔