چیف سیکرٹری سندھ راجہ عباس کو تبدیل کرنے پر غور اسلام آباد میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی
کراچی (سالک مجید) وفاقی حکومت چیف سیکرٹری سندھ راجہ عباس کو تبدیل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ ان کی جگہ نئے چیف سیکرٹری چند روز میں تعینات کر دیئے جائیں گے۔ راجہ عباس کو اسلام آباد میں اہم ذمہ داریاں دی جائیں گی۔ ذرائع نے بتایا کہ 16 اپریل کو سپریم کورٹ میں کراچی بدامنی کیس کی سماعت سے قبل سندھ میں بڑے پیمانے پر انتظامی ردوبدل کر دیا جائے گا اور چیف سیکرٹری سمیت کئی افسران عہدوں سے محروم ہو جائیں گے۔