عوامی رکشہ یونین کا ناجائز چالانوں کیخلاف آج بھرپور احتجاج کا اعلان

15 اپریل 2013

لاہور (سٹاف رپورٹر) عوامی رکشہ یونین نے ٹریفک پولیس کی جانب سے ناجائز چالانوں کے خلاف آج بھرپور احتجاجی ریلی نکالنے کا فیصلہ کیا ہے اور پولیس سٹیشن ٹریفک سیکٹر کے باہر دھرنا بھی دیا جائے گا۔ ریلی آج 4 بجے شام سٹی اڈا بند روڈ یتیم خانہ سے شروع کیا جائے گا۔ جس کی قیادت سیکرٹری جنرل عوامی رکشہ یونین حافظ مظہر حیدری کریں گے۔