پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک بن گیا

15 اپریل 2013

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان کپاس پیدا کرنے والا دنیا کا چوتھا بڑا ملک ہے۔ کپاس کی مجموعی ملکی پیداوار کا تقریباً80 فیصد پنجاب میں پیدا ہوتا ہے۔ زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ کپاس کی منافع بخش پیداوار کےلئے کاشت کی اچھی منصوبہ بندی، زمین کی تیاری، اچھے بیج کا انتخاب ، بروقت کاشت ، جڑی بوٹیوں کی تلفی ، آب پاشی ، کھادوں کا بروقت استعمال اور فصل کو بیماریوں اور کیڑوں سے بچانے کےلئے بروقت اقدامات بنیادی اہمیت کے حامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کپاس کی بھر پور پیداوار کےلئے زیادہ پیداوار کے حامل بیج استعمال کرنے چاہئیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دے کر فی ایکڑ پیداوار میں بھی کئی گنا اضافہ کیا جاسکتا ہے جس سے ٹیکسٹائل کے شعبہ کےلئے خام مال کی فراہمی کو یقینی بنانے کے ساتھ ساتھ زائد از ضرورت کپاس برآمد کرکے قیمتی زرمبادلہ کما کر ملکی معیشت کے استحکام میں بھی مدد حاصل کی جاسکتی ہے۔