اتوار بازاروں میں سبزیاں‘ پھل عام دکانوں سے بھی مہنگے‘ خریدار پریشان‘ اول کے نام پر درجہ دوم اشیاءکی فروخت
لاہور (خبر نگار) صوبائی دارلحکومت میںگذشتہ روز لگائے گئے اتوار بازاروں میں گذشتہ روز سخت گرمی کے باوجود خریداروں کا رش رہا ۔مگر تمام خریداروں کا کہنا تھا کہ سبزیوں اور پھلوں کی قیمتیں اتوار بازاروں میں عام بازاروں سے بھی زیادہ ہیں ۔اول کوالٹی کے نام پر دوم درجے کے پھل اور سبزیاں ٹاﺅن کے افسران کی موجودگی میں فروخت کی جا رہی ہیں مگر نوٹس لینے والا کوئی نہیں ہے۔دوسری طرف اتوار بازاروں میں چونتیس سبزےوں مےں سے سترہ سبزےوں پےاز پاکستانی، پےاز انڈےا ،ٹماٹر، لہسن انڈےا، لہسن دےسی، بےنگن، کھےرا، پھول گوبھی ، ٹےنڈےاں، کرےلے، سبز مرچ، گاجر چائنہ، ماڑو، بھنڈی، کچنار، اروی اور حلوہ کدوکی قےمتوں مےںکمی ہوئی اورآٹھ سبزیوں ادرک چائنہ، ادرک تھائی لےنڈ، دےسی ٹےنڈے، مٹر، لےموں چائنہ، لےموں دےسی، مونگرے اور چھولےاکی قیمتوں میں اضافہ ہوا جبکہ آٹھ سبزےوں آلو، پالک، بند گوبھی، گھےا کدو، شملہ مرچ، شلجم ، مولی اور مےتھی کی قیمتیں برابر رہیں۔ پچیس پھلوں مےں سے آٹھ پھلوں سےب سفےد، سےب پہاڑی ،انار بدانہ،کےنو درجن، گنڈےرےاں، بےر ، لوکاٹ اور تربوزکی قےمتوں مےںکمی ہوئی اور پانچ پھلوں سےب امری، مالٹا درجن، مالٹا شکری و کالا، کےنو سپےشل اور اسٹابری کی قےمتوں مےںاضافہ ہوا جبکہ بارہ پھلوںسیب مےدانی،کھجور، شکر قندی، امرود، مسمی درجن، گرےپ فروٹ، کےلا اول، کےلا دوم، چےکو، پپےتا، خربوزہ اور خربوزہ گول کی قےمتےں برابر رہےں۔