مشرف کے خلاف مقدمے کےلئے سماعت آج سپریم کورٹ میں ہوگی

15 اپریل 2013

اسلام آباد (آئی این پی) سپریم کورٹ میں میگا پروجیکٹ کرپشن ازخود نوٹس اور سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کا مقدمہ چلانے کےلئے دائر متفرق درخواستوں کی سماعت (آج) منگل کوہوگی، میگا پروجیکٹ کرپشن از خود نوٹس کی سماعت کے دوران ڈی جی ایف آئی اے سی این جی سٹیشنوں کو لائسنس جاری کرنے اور بیرون ممالک سے سی این جی سلنڈر منگوانے سے متعلق اوگرا کے تمام ریکارڈ کی مفصل رپورٹ عدالت میں پیش کریں گے، سابق وزرائے اعظم اور بعض وز راءکو دی گئی غیرمعمولی سکیورٹی اور سندھ اسمبلی کی طرف سے اپنے آخری چند گھنٹوں میں وزیراعلیٰ ‘ سپیکر اور ڈپٹی سپیکر کو دی گئی تاحیات مراعات کے بلوں کی منظوری پر لئے گئے ازخود نوٹس کی (کل) منگل کو ہوگی ۔ چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں جسٹس عظمت سعید شیخ اور جسٹس گلزار احمد پر مشتمل 3 رکنی بنچ میگا پروجیکٹ کرپشن از خود نوٹس کی سماعت (آج) پیرکوکرے گا۔ عدالت عظمیٰ میں دہری شہریت کے مقدمہ کی سماعت بھی (کل) منگل کوہوگی۔گزشتہ سماعت پر چیف جسٹس نے نیا بنچ تشکیل دینے‘ متاثرہ فریقین کو دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کئے تھے ۔ عدالت نے تحریری حکم میں کہا تھا کہ جسٹس خلجی عارف حسین کی شمولیت پر اس کیس کی سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دیا جائے گا۔