ووٹ کا حق نہ ملنے پر تارکین کا واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانوں کے سامنے مظاہرہ

15 اپریل 2013

واشنگٹن (نوائے وقت رپورٹ) پاکستانی تارکین وطن نے ووٹ کا حق نہ ملنے پر واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانہ کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں بڑی تعداد میں تارکین وطن نے شرکت کی۔ نجی ٹی وی کے مطابق مظاہرین نے سابق حکومت کے خلاف نعرے بازی کی اور کرپشن کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔