جاپان میں بجلی سے چلنے والی کرسی نما کار فروخت کیلئے پیش کر دی گئی
ٹوکیو (اے پی پی)جاپان میں بجلی سے چلنے والی کرسی نما کار فروخت کیلئے پیش کر دی گئی۔ اس نئی گاڑی کو ” یونیما“ کا نام دیا گیا ہے جس کی بیٹری 5گھنٹے تک چل سکتی ہے ۔ یہ گاڑی 6کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہے ۔ یہ گاڑی زیادہ سے زیادہ 20کلو میٹر تک چلائی جا سکتی ہے۔ اس گاڑی کے پہیوں کی جگہ چین ہے جو اسے اونچی جگہوں پر چڑھنے میں مدد دیتی ہے ۔ یہ الیکٹرک کار معذور افراد کیلئے بنائی گئی ہے ۔