حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات ناگزیر ہیں: رضوان نصیر
لاہور(نامہ نگار)ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122)ڈاکٹر رضوان نصیرنے کہا کہ پاکستان میں ٹریفک حادثات کی بڑھتی ہوئی شرح کو کم کرنے کے لیے موثر حکمت عملی اور ٹھوس اقدامات کی اشد ضرورت ہے۔ان خےالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز گزشتہ روز سیف کمیونٹیز پاکستان کے زیر اہتمام منعقدہ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کےا ۔انہوں نے کہاکہ ”محفوظ معاشرہ“ سے ہماری مراد ایک ایسا معاشرہ ہے جو نہ صرف ہرطرح کی ایمرجنسی سے محفوظ ہو بلکہ اس کے افراد حادثات اور سانحات سے نبرد آزما ہونے کے لئے ہر دم تیار ہوں۔