سوات: پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم الرحمن مستعفی، تحریک انصاف میں شامل

15 اپریل 2013

سوات (نوائے وقت نیوز) پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم الرحمان مستعفی ہو گئے ہیں ذرائع کے مطابق سوات پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر سلیم الرحمان مستعفی ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سلیم الرحمان نے پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کردیا ہے۔ سلیم الرحمان کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی اب زرداری لیگ بن گئی ہے اور پارٹی میں کارکنوں کے حقوق کا خیال نہیں رکھا جاتا، سلیم الرحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان ہی اب ملک و قوم کی تقدیر بدل سکتے ہیں۔