فائرنگ سے جاں بحق ہونیوالے نوجوان کی نعش ورثاءکے سپرد

15 اپریل 2013

لاہور (نامہ نگار) شالےمار کے علاقہ مےں ہفتے کے روز اےک نوجوان کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والا راہگےر رئےس کی لاش پولےس نے پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاءکے حوالے کردی ہے جبکہ فائرنگ سے زخمی ہونے والی لڑکی نبےلہ اور اس کی والدہ امانت بی بی کی ہسپتال مےں حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔تفسےلات کے مطابق ہفتے کے روز شالےمار کے رہائشی ابرار نے رشتے سے انکارپرلڑکی نبےلہ کے گھر پر فائرنگ کردی ۔جس سے راہگےر رئےس۔لڑکی نبےلہ اور اس کی والدہ امانت بی بی شدےد زخمی ہوگئے تھے۔ تےنوں کو ہسپتال پہنچاےا گےا۔ جہاں راہگےر رئےس ہلاک ہو گےا تھا جبکہ زخمی نبےلہ اور اس کی والدہ امانت بی بی کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔