پیپلزپارٹی سندھ کی 73نشستیں جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی، یہ میرا آخری الیکشن ہے: منظور وسان

15 اپریل 2013

خیرپور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر داخلہ سندھ منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی سندھ کی 73 نشستیں جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی، یہ میرا آخری الیکشن ہے۔ وہ اتوار کو خیرپور میں کارکنوں سے خطاب کر رہے تھے۔ منظور وسان نے کہا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور حکومت میں ایم کیو ایم اور فنکشنل لیگ سمیت سب کو ساتھ لے کر چلی تھی تاہم اب ہمارے ہی اتحادیوں نے ہمارے خلاف اتحاد بنا لیا ہے لیکن وہ شکست کھائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مفاہمت کی پالیسی سے ہمیں بے انتہا نقصان ہوا۔ پیپلز پارٹی آئندہ انتخابات میں سندھ اسمبلی کی 73 نشستیں جیت کر دوبارہ حکومت بنائے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ الیکشن میرا آخری الیکشن ہے۔ میں بوڑھا ہوگیا ہوں۔ قائم علی شاہ ابھی جوان ہیں۔