پنجگور، متحارب گروپوں کے درمیان فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق، 3 لاپتہ

15 اپریل 2013

پنجگور (این این آئی) پنجگور کے علاقے میں دو گروہوں کے درمیان جھڑپ میں دو افراد جاں بحق اور تین لاپتہ ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ سب تحصیل گچک کے قریب دراسکی کے مقام پر گاڑی سواروں اور نامعلوم افراد کے درمیان جھڑپ میں فائرنگ سے پنجگور کے دو رہائشی اقبال اور حیابتان جاں بحق اور تین افراد لاپتہ ہوگئے ہیں فوری طور پر لاپتہ افراد کی تفصیل موصول نہیں ہوئی۔ واضح رہے کہ مقتولین کی لاشیں دراسکی کے مقام پر پڑے رہنے کی اطلاع لیویز فورس آواران کو دے دی گئی۔