دیامیر، دو گروپوں میں فائرنگ 2 افراد ہلاک ‘گھروں کو آگ لگا دی گئی

15 اپریل 2013

دیامر (ثناءنیوز) دیامر میں مخالفین کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ پولیس کے مطابق دیامر کے نواحی گاﺅں تھوڑ نالہ میں پرانی دشمنی پر دو گروپوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ ایک گروپ کے افراد نے مخالفین کے کچھ گھروں کو بھی آگ لگا دی جس سے گھروں کا پورا سامان جل کر خاکستر ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔