ٹریفک حادثات میں لڑکی سمیت تین افراد جاں بحق‘ 27 شدید زخمی
مانگا منڈی + فیروز والہ (نامہ نگاران) ٹریفک حادثات میں ایک شخص زندگی کی بازی ہار گیا جبکہ 27 شدید زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق باٹھ کا عامر اپنے کزن علی رضا کے ساتھ اپنی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر بھائی پھیرو شادی میں شرکت کیلئے جا رہا تھا جب مانگا منڈی بائی پاس پہنچا تو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار کار نے اسے ٹکر مار دی جس میں وہ دونوں شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری جناح ہسپتال پہنچایا گیا مگرعامر زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہو گیا متوفی عامر کی دو ماہ بعد شادی ہونے والی تھی۔ جی ٹی روڈ پر داوکے (مریدکے) قریب مزدا ویگن اور ٹرک کے درمیان تصادم کے باعث ویگن الٹ جانے سے ویگن دو درجن کے قریب مسافر زخمی ہو گئے مسافروں کی چیخ و پکار مچ گئی لوگوں نے گاڑی کے شیشے توڑ کر زخمیوں کو باہر نکال کر انہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال پہنچایا جبکہ ریسکیو مریدکے کا عملہ تاخیر سے موقع پر پہنچ ، ادھر مقامی پولیس نے اس حادثہ کی رپورٹ درج کر سگےاں پل کے قرےب شفےق آباد کا رہائشی اقبال خان اپنی جواں سالہ بےٹی حنا خان کے ہمراہ موٹر سائےکل پر جارہا تھا کہ انہےں تےز رفتار وےگن نے بے قابو ہو کر ٹکر مار دی۔ جس سے دونوں باپ،بےٹی شدےد زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائےور موقع سے فرار ہو گےا۔ مقامی افراد نے دونوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال پہنچاےا۔ جہاںحنا خان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی جبکہ اقبال خان کی حالت تشوےشناک بتائی جاتی ہے۔ اس واقعہ پرمتوفےہ کے عزےز و اقارب اور اہل علاقہ نے مشتعل ہوکر روڈ بلاک کرکے احتجاجی مظاہرہ کےا اور نعرے بازی کی۔ جس سے ٹرےفک جام ہوگئی اطلاع ملنے پر پولےس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائےورکو چوبےس گھنٹوں مےں گرفتار کرنے کی ےقےن دھانی کرائی۔جس پر مظاہرےن منتشر ہوگئے۔پنجاب ےونےورسٹی نےو کےمپس پل کے قرےب تےز رفتار کار نے اےک نامعلوم راہگےر کو کچل کر ہلاک کر دےا اور فرار ہوگئی۔اطلاع ملنے پر پولےس موقع پر پہنچ گئی۔ پولےس کا کہنا ہے کہ متوفی کی شناخت نہےں ہوسکی۔پولےس نے لااش مردہ خانے جمع کرادی گئی ہے اور مقدمہ درج کر کے ورثاءکی تلاش شروع کر دی ہے۔ تےز رفتار وےگن بے قابو ہوکر مےٹروبس کے اشارے سے جا ٹکرائی۔ جس سے وےگن ڈرائےورمعمولی زخمی ہوگےا۔