نیشنل ہائی وے پولیس کی موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کیلئے مہم جاری

15 اپریل 2013
نیشنل ہائی وے پولیس کی موٹرسائیکل سواروں کو حادثات سے بچانے کیلئے مہم جاری

لاہور(نامہ نگار) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر وے پولیس اےن فا ئےو سنٹر ل زون نے قومی شاہرات پر موٹر سائیکل سوارو ںکوحادثات سے محفوظ رکھنے کے لیے خصوصی مہم چلائی ۔ جس میں شہرےوں کو قانون کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات بارے بریفنگ ،موٹر سائےکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کو یقینی بنانے اور ٹریفک قوانین کی پابندی پر زور دیا گیا ۔ اس مہم کے دوران موٹر سائیکل سواروں کو سیفٹی ہیلمٹ نہ پہنے، غلط یوٹرن لینے ، خطرناک ڈرائیونگ کرنے ، موٹر سائیکل پر تین افراد کے سوار ہونے اور موٹر سائیکل سواروں کی طرف سے کی گئی دیگر قانون کی خلاف ورزیوں پر جرمانے کیے گئے قانون کی خلاف ورزیوں پر چالان کرنے کے علاوہ شہرےوںکو ٹریفک قوانین سے آگاہی دینے کے لیے بریفنگ دی گئی ۔این فوئےوسنٹرل زون کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے مختلف تعلیمی اور صنعتی ادراروں ، دفاتر اور پبلک مقامات پر موٹر سائیکل سواروں کو روڈ سیفٹی کے متعلق بریفنگ دی ۔ اس کے علاوہ ٹریفک حادثات کی وجہ بننے والی وجوہات کو مد نظر رکھ کر قومی شاہر اہ پر نمایاں مقاما ت اور ٹول پلازوں پر بریفنگ کیمپ لگائے گئے۔