86سالہ شخص نے گاﺅں کو آرٹ گیلری میں بدل دیا

15 اپریل 2013

تائے پے (نیٹ نیوز) تائیوان میں 86 سالہ بزرگ نے اپنے گاﺅں کو دیدہ زیب رنگوں کی تصاویر سے سجا کر اسے خوبصورت آرٹ گیلری میں تبدیل کر دیا ہے۔ گاو¿ں کی سڑکوں اور دیواروں پر مختلف طرز کی تصاویر، مختلف مشہور شخصیات ،خوبصورت پھول، درخت، پرندے اور مختلف جانوروں کی تصاویر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کر رہی ہیں۔ اس گاﺅں کو(Rainbow village ) یعنی قوس وقزح گاﺅں بھی کہا جاتا ہے۔