لڑائی جھگڑے کے واقعات میں دس افراد ہسپتال پہنچ گئے

15 اپریل 2013

فیروز والا (نامہ نگار) لڑائی جھگڑے کے مختلف واقعات میں دس افراد زخمی ہوگئے۔ بتایا گیا ہے کہ خانو وال جھگیاں میں ٹیلی فون کے ذریعے فحش مذاق کرنے سے باز نہ آنے پر جعفر نے گولی مار کر اپنے کزن نوجوان طاہر احمد کو شدید زخمی کر دیا۔ کالا شاہ کاکو میں بچوں کے جھگڑے شہباز اور اس کے ساتھیوں نے حملہ کر کے خاتون رضیہ بی بی کو شدید زخمی کر دیا کان بھی توڑ ڈالا سابقہ جھگڑے کا بدلہ لینے کی خاطر قیصر، اسلم اور صداقت نے فائرنگ کر کے نوجوان فیاض احمد کو زخمی کر دیا۔ ننگل عیسیٰ میں فاروق، حفیظ نے ساتھی کی مدد سے حملہ کر کے قیصر کو زخمی کر دیا۔ شاہدرہ میں لین دین کے تنازعہ پر مسلح افراد نے حملہ کر کے دو عورتوں سمیت چار افراد کو زخمی کر دیا۔