جرمن سائنسدانوں نے روبوٹک ڈریگن فلائی تیار کر لی

15 اپریل 2013
جرمن سائنسدانوں نے روبوٹک ڈریگن فلائی تیار کر لی

برلن (نیٹ نیوز) جرمنی کی روبوٹک کمپنی FESTO نے 17 انچ لمبی روبوٹک ڈریگن فلائی تیار کر لی ہے۔ BIONICOPTER نام یہ ڈریگن فلائی موبائل فون کے ذریعے کنٹرول کی جاتی ہے جس کے پروں کی لمبائی 63 سینٹی میٹر اور جسم کی لمبائی 44 سینٹی میٹر ہے جبکہ اس کا مجموعی وزن 175 گرام ہے اور فی سیکنڈ 20 بار اپنے پروں کو اوپر نیچے حرکت دینے کی صلاحیت رکھتی ہے جس کی بدولت یہ ناصرف ہر سمت میں بآسانی اڑان بھر سکتی ہے بلکہ حقیقی ڈریگن فلائی کی طرح مشکل سے مشکل فضائی مرحلے کو بھی عبور کر لیتی ہے۔