وحدت کالونی میں فائرنگ سے خوف و ہراس، منشیات کا کاروبار عروج پر، پولیس خاموش

15 اپریل 2013

لاہور(نامہ نگار) وحدت کالونی کے علاقہ میں ہفتہ اور اتوار کی درمےانی شب نامعلوم افراد کی ہوائی فائرنگ سے علاقہ مےں شدےد خوف وہراس پھیل گیا جبکہ پولےس کی طرف سے کوئی کارروائی نہ کرنے پر اہل علاقہ نے شدےد احتجاج کےا ہے ۔ مقامی افرادکے مطابق اطلاع کے باوجود پولیس نے ہوائی فائرنگ کرکے خوف وہراس کی فضا قائم کرنے والوں کے خلاف کوئی کارروائی نہ کی۔ وحدت کالونی کوارٹروں کی گراﺅنڈوں میں درجنوں نوجوان رات گئے تک بیٹھے رہتے ہیں جو شراب نوشی اور چرس وہیروئن کا استعمال کرتے ہیں اور نشہ میں دھت ہوکر ہوائی فائرنگ کرتے ہیں ۔جس سے شریف شہریوں کا جینا محال ہوکر رہ گیا ہے۔ پولیس ان کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کرتی ۔ تھانہ وحدت کالونی میں تعینات ملازمین صرف دیہاڑیاں لگانے کے لئے شہریوں کو روک کر انکی تلاش لیتے ہیں اور اپنی جیب گرم کر کے غائب ہو جاتے ہیں ۔ اہل علاقہ نے ڈی آئی جی آپریشن جواد ڈوگر سے اپیل کی ہے کہ وہ خفیہ انکوائری کرائیں اور ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کے احکامات جاری کریں۔