آسٹریلیا کی منفرد گلابی جھیل

15 اپریل 2013

سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کی ایک جھیل اس لحاظ سے منفرد ہے کہ اس کا پانی عام جھیلوں کی طرح شفاف یا نیلا نہیں بلکہ گلابی رنگ کا ہے۔ Hillier Pink Lakeکے نام سے موسوم اس جھیل میں موجود نمکیات اور معدنیات کی بڑی مقدار نے اسکا پانی گلابی رنگ کا کردیا ہے۔ یہ منفرد اور خوبصورت جھیل ناصرف مقامی افراد کیلئے نمک کے کاروبار میں معاونت کرتی ہے بلکہ سیاحوں کیلئے تفریح کا ذریعہ بھی ہے۔