فیروز والہ میں شراب کی چالو بھٹی پکڑی گئی، باپ بیٹے سمیت 6 گرفتار

15 اپریل 2013

فیروز والہ (نامہ نگار) مریدکے پولیس نے جی ٹی روڈ پر واقع آبادی حدوکی میں چھاپہ مار کر شراب کی چالو بھٹی پکڑ لی بھٹی کے مالک باپ بیٹے کو حراست میں بھاری تعداد میں لاہن اور 75 لیٹر شراب قبضہ میں لے لی۔ ایس ایچ او سٹی مریدکے چودھری شبیر احمد گجر کی نگرانی میں سب انسپکٹر محمد علی اور اے ایس آئی منیر احمد نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ چھاپہ مار کر شراب کشید کرتے ہوئے الیاس کے بیٹے وقاص احمد کو گرفتار کرکے شراب اور لاہن برآمد کر لی۔ علاوہ ازیں پولیس نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے اور گھوم پھر کر شراب فروخت کرنے کے الزام میں چار افراد کو حراست میں لے لیا۔