ناکوں پر تعینات 400 اہلکاروں میں فیس ماسک تقسیم کرنیکا فیصلہ

15 اپریل 2013

لاہور(نامہ نگار) ڈی آئی جی آپریشنز جواد احمد ڈوگر نے صوبائی دارالحکومت کے تمام داخلی و خارجی راستوں پر قائم ناکوںپر تعینا ت اہلکاروں کو گردو غبار، دھوئیں اور آلودگی وغیرہ سے بچاﺅ کے لئے فیس ماسک فراہم کر نے کی ہداےت کی ہے۔جس پرایس پی مجاہد کیپٹن(ر) رومیل اکرم نے ناکوںپر تعینا ت400اہلکاروں کو فیس ماسک تقسیم کر نے کے احکاما ت جاری کر دئےے ہےں۔ ایس پی مجاہد نے کہا ہے کہ سکیورٹی کے نقطہ نظر سے ناکے انتہائی اہمیت کے حامل ہیں ۔جہاں یہ ضروری ہے کہ ہر اہلکار صحتمند اور اس کا ٹرن آﺅٹ بہترین اور مثالی ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ بین الااقوامی طور پر بھی پولیس کی کارکردگی پر صاف ستھری وردی اور ٹرن آﺅٹ کا بہترین اثر پڑتا ہے ۔ ناکوں پر تین شفٹوں میں راﺅنڈ دی کلاک اہلکار اپنے فرائض انجام دیتے ہیں جو کہ ہمہ وقت دوسرے اضلا ع سے آنے والے شہریوں و دیگر افراد کے لئے لاہور پولیس کی نمائندگی کر رہے ہوتے ہیں ۔ تمام اہلکاروں کو نئی یونیفارم بھی تقسیم کئے گئے تھے۔