انوسٹی گیشن بورڈ کی ایس پی ماڈل ٹا¶ن کو میرٹ پر مقدمہ کی تفتیش کی ہدایت
لاہور (اپنے نمائندے سے) انوسٹی گیشن پولیس کے فل بورڈ نے ایس پی اقبال ٹا¶ن کو حکم دیا کہ وہ کرنال پورہ کے رہائشی محمد آصف و دیگر کے خلاف کراس درشن کی میرٹ پر تفتیش کر کے مدعی کو انصاف فراہم کریں۔ محمد آصف نے وحدت کالونی کے تفتیشی انسپکٹر میاں محمد امین اور سب انسپکٹر شوکت شاہ پر الزام لگایا تھا کہ وہ تفتیش میرٹ پر کرنے کی بجائے ملزم پارٹی کے ساتھ مل گئے ہیں اور مدعی مقدمہ کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر کے صلح کیلئے دبا¶ ڈال رہے ہیں۔ واضح رہے کہ 4 ماہ قبل ملزم وسیم وغیرہ نے فائرنگ کر کے مدعی آصف اور اس کے بھائی عباس کو زخمی کر دیا تھا۔