کاہنہ، فیروز والا میں 8 وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم

15 اپریل 2013
کاہنہ، فیروز والا میں 8 وارداتیں، شہری لاکھوں کی نقدی، قیمتی اشیاءسے محروم

کاہنہ+ فیروز والہ (نامہ نگاران) جی ٹی روڈ پر ڈکیتی کی متعدد وارداتیں شہری لاکھوں روپے مالیت کے سامان سے محروم ہو گئے۔ گلشن ظفر پارک کے قریب موٹرسائیکل سوار ڈاکو¶ں نے کار سوار حاجی منشا اور اس کی فیملی کو روک کر لوٹ لیا ڈاکو تقریباً ڈیڑھ لاکھ روپے کی رقم اور تین موبائل اور چار لاکھ روپے مالیت کے زیورات چھین کر لے گئے۔ چکوک دوھر مسلم کے قریب ڈاکو¶ں نے احسن ندیم پولیس اہلکاروں کو روک کر لوٹ لیا رقم اور موبائل فونز چھین کر لے گئے مریدکے میں ہوٹل کے باہر سے مراد علی کی کار چوری ہو گئی کوٹ عبدالمالک میں کاشف اور شرقپور انور مسیح کی موٹرسائیکلیں چوری ہو گئیں قلعہ ستار شاہ کے قریب سٹور میں چوروں نے داخل ہوکر تالے توڑ کر پونے تین لاکھ روپے مالیت کا سامان چوری کر لیا۔ پرانی بھینی میں عبدالواحد کے دو مویشی چوری ہو گئے۔ کاہنہ کے رہائشی نو رالحسن اپنے اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں سو رہے تھے چار کس مسلح ڈاکوﺅں نے دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہوکر تمام گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کرکے چار لاکھ نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون چھین کر فرار ہو گئے۔