پیپلز پارٹی کو دوبارہ بھٹو اور بی بی شہید کی پارٹی بنا کر دکھائیں گے: حر بخاری

15 اپریل 2013

لاہور(خبر نگار) ”بھٹو شہید بینظیر ورکرز موومنٹ“ پنجاب کے کوارڈی نیٹر و حلقہ این اے 126سے امیدوار سردار حر بخاری نے کہا ہے کہ جب تک ایک بھی جیالا زندہ ہے پیپلز پارٹی کو ختم کرنے کی کوششیں کامیاب نہیں ہو سکتیں‘ غلط پالیسیوں کیوجہ سے پیپلز پارٹی کو جس نہج پر پہنچا دیا گیا ہے اسے دوبارہ اپنے اصل مقام پر واپس لیجانے کےلئے بڑی محنت درکار ہے، ہم اسے دوبارہ بھٹو شہید اور بی بی شہید کی پارٹی بنا کر دکھائیں گے ۔ ہفتہ کے روز مرکزی سیکرٹریٹ میں حلقے کے کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرے ہوئے سردار حر بخاری نے کہا کہ پیپلز پارٹی ایک جدوجہد کا نام ہے، اسکی اصل پہچان غریب عوام‘ مزدور‘ کسان اور محنت کش ہے لیکن اس پر قابض مفاد پرست ٹولے نے اپنے ذاتی مفادات کی خاطر اس جدوجہد کو نظرانداز کر دیا ہے۔