ہماری بقاء اتحاد امت اور غلامی رسول میں ہے: قاری زوار بہادر
لاہور(خصوصی نامہ نگار)جمعیت علماءپاکستان کے سیکرٹری جنرل اورحلقہ این اے 126سے امیدوار علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہاکہ جے یوپی آئندہ انتخابات میں تحریک نظام مصطفےٰ کے منشور کے تحت حصہ لے گی ہم انتخابات کو نفا ذ نظام مصطفےٰ کی تحریک بنا کر عوام کو اس کی بر کات سے آگاہ کر یں گے، کار کن پارٹی کے پیغام کو لے کر گلی کوچوںمیں پھیل جائیں اور رسول اللہ کے نظام کے لئے دن رات جدوجہد کریں اگر ملک میں نظام مصطفےٰ نافذ ہو جائے تو اس کے اثرات دنیا بھر میں محسوس کیے جا ئیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور کے علما ءکے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری زوار نے کہا کہ آج دنیا میںمسلمان ڈیڑھ ارب کی تعداد میں ہونے کی باوجود اغیا رکے دست نگر بنے ہوئے ہیں مسلمانوں کو دہشت گرد کہا جارہا ہے جبکہ اسلام دشمن طاقتیں پوری دنیا میں اسلام کے خلاف دہشت گردی میں ملوث ہیں ہماری بقا صرف اتحاد امت اور غلامی رسول میں ہے جلد یا بدیرہمیں نظام مصطفی کے جھنڈے تلے آنا ہوگا۔