جے یو پی (نورانی) نے این اے 118 میں عبدالمجید محمدی سیفی کو ٹکٹ جاری کر دیا

15 اپریل 2013

لاہور (خصوصی نامہ نگار) جمعیت علماءپاکستان (نورانی) کی طرف سے این اے 118سے حاجی عبدالمجید محمدی سیفی کوٹکٹ جاری کردیا گیا ہے۔ انہوں نے اپنے قومی حلقہ این اے 118سے انخابی مہم کا راوی روڈ قلعہ لچھمن سنگھ سے آغاز کرتے ہوئے کہا ہے کہ جمعیت علماءپاکستان آئندہ انتخابات میں تحریک نظام مصطفےٰ کے منشور کے تحت حصہ لے رہی ہے اور انتخابات کے ذریعے سے نفا ذ نظام مصطفےٰ یقینی بنائیں گے۔ جمعیت علماءپاکستان کے کار کن اس پیغام کو لے کر گلی کوچوںمیں پھیل جائیں اور رسول اللہ کے نظام کے لئے دن رات جدوجہد کریں۔