ایوانوں اورمیدانوں میں قومی مفادات کی حفاظت کریں گے: چودھری پرویز گجر

15 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اورپی پی 271 سے ممکنہ امیدوارچودھری محمدپرویز گجر نے کہا ہے کہ ایوانوں اورمیدانوں میں قومی مفادات کی حفاظت کریں گے ۔ ضرورت پڑنے پرملک وقوم کیلئے ہرقربانی دیں گے ۔ پاکستان میں پرامن آئینی اورسیاسی تبدیلی کیلئے عوام کو11مئی کے دن شیر پر مہر لگانے کیلئے گھروں سے نکلنا ہوگا۔