عوام کو مایوسیوں سے نوازشریف ہی چھٹکارا دلا سکتے ہیں: رانا تنویر

15 اپریل 2013

فیروز والا (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما اور این اے 132 کے امیدوار رانا تنویر حسین نے کہا کہ ملک بدامنی اور عوام کا مایوسی سے صرف میاں نوازشریف ہی چھٹکارا دلا سکتے ہیں۔ ملک بحرانوں کا شکار سابق کرپٹ حکمرانوں کی ناقص پالیسیوں کے باعث ہوا ہے۔ قومی وسائل پر عام آدمی کا حق زیادہ ہے اسے ہر صورت میں ملے گا۔ ان خیالات کا اظہار مختلف مقامات پر انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ کارنر میٹنگوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صوبائی اسمبلی کے حلقہ 164 کے امیدوار پیر محمد اشرف رسول شاہ، چودھری خرم گلفام، طارق محمود ڈار اور دیگر ارکان نے خطاب کیا۔