شہبازشریف نے مختلف طبقات کیلئے دن رات کام کیا: رمضان صدیق بھٹی
لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما وسابق ممبر پنجاب اسمبلی رمضان صدیق بھٹی نے کہا ہے کہ میاں شہبازشریف نے معاشرے کے مختلف طبقات کیلئے دن رات کام کیا۔ صرف تجارت پیشہ نہیں بلکہ زندگی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے افراد مسلم لیگ (ن) کے ساتھ وابستہ ہیں۔ زرداریوں اورمداریوں کے سیاسی تعصب اور حسد سے مسلم لیگ (ن) کی سیاسی ساکھ متاثر نہیں ہوگی۔