عوام قومی مجرموں کا بوریا بستر گول کرنے کیلئے بے تاب ہیں:عامر نواز خان

15 اپریل 2013

لاہور (خبر نگار) مسلم لیگ (ن) کے ممتاز رہنما عامر نواز خان نے کہا ہے کہ عوام قومی مجرمان کا بوریا بستر گول کرنے کیلئے بے تاب ہیں ۔ نوجوان پاکستان کو قائداعظم کا پاکستان بنانے کیلئے افکار قائدؒ کے پیروکار میاں نواز شریف کی قیادت میں متحد اور منظم ہو جائیں۔ زرداری لیگ کی قیادت اوران کے حواری ”براکام برا انجام“ کا محاورہ یادرکھیں اوراپنے انجام بد کیلئے تیار رہیں۔ غیورعوام اپنے اورپاکستان کے روشن مستقبل کیلئے شیر پرمہر لگا کر تبدیلی اورتعمیروترقی کے حق میں فیصلہ دیں۔